پاکستان کی مدد کر رہے ہیں،چینی ترجمان
بیجنگ ...چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے مدد کررہے ہیں۔ترجمان چینی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین نے امداد، تجارت، سرمایہ کاری اور تمام عملی تعاون کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ اور تعاون کے لئے پیش کش کی تھی اور یہ پیش کش جاری رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام موسم کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ۔دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ جامع پیکیج ہوگا۔واضح رہے کہ نومبر میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بیجنگ کے دوران چینی قیادت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نکالنے میں پاکستانی کی مدد کرے گا ۔ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ چینی پیکیج میں پاک چین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کےلئے کرنسی کے تبادلہ کا انتظام اور چینی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں اضافہ شامل ہوگا۔