افغانستان میں طالبان کا حملہ،8 پولیس اہلکار ہلاک
کابل...افغانستان میں سیکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملے میں8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ2زخمی ہو گئے ۔ صوبہ بغلان میں سیکیورٹی چوکی پر درجنوںمسلح طالبان نے اچانک دھاوا بول دیا ۔ شدید جھڑپ کے دوران8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق متعدد طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔