جمعہ4جنوری 2019ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’’المدینہ‘‘ کی شہ سرخیاں
٭خاشقجی کے قتل ملزمان پر مقدمہ شروع،ملزمان نے جواب دعویٰ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی
٭ویزا مینجمنٹ کیلئے مشترکہ قومی ویب سائٹ کے اجراء کی تیاریاں
٭سرکاری فیصلوں پر رائے عامہ دریافت کرنے کا نیا طریقہ مجلس شوریٰ میں زیر بحث
٭شبہ کی صورت میں ملزم کو سزا نہ دی جائے ، الزام ثابت ہو جانے پر مجرم اور ثابت نہ ہونے پر بری کیا جائے ، وزارت انصاف
٭سعودی ارامکو نے ایشیائی ممالک کے ساتھ آئل ریفائنری کے متعدد منصوبے شروع کر دئیے
٭امریکی کانگریس نے قطری ذرائع ابلاغ کے تعاقب کا عزم ظاہر کر دیا
٭نیشنل کمرشل بینک اور الریاض بینک کے انضمام کیلئے 6عالمی کمپنیوں سے مشاورت
٭سعودی عرب، امارات اور یمنی حکومت نے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حوثیوں کے خلاف سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا
٭الجموم کی بلدیہ میں 7خواتین کی تقرری
٭نیوم اور آمالا سے تبوک میں سیاحت کو فروغ ملے گا ، سربراہ عرب تنظیم