Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے ولی عہد اتوار کو پاکستان پہنچیں گے؟

اسلام آباد: امارات کے ولی عہد اتوار کے روز 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان 6 جنوری کو متوقع طور پر پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جبکہ اس دوران اماراتی ولی عہد کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امارات کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو شیخ محمد بن زید نے قبول کرلی تھی اور پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ فی الحال دونوں جانب سے اماراتی ولی عہد کی سرکاری طور پر اس متوقع دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

شیئر: