واشنگٹن۔۔۔امریکی زرعی ماہرین نے جینیٹک انجینیئرنگ کی مدد سے فصلوں کی پیداوار میں 40 فیصد اضافے میں کامیابی حاصل کر لی۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف الینوائے کے ماہرین نے اس منصوبے پر کئی سال تک کام کیا۔ تحقیق کے مطابق ماہرین نے تمباکو کی فصل پر اس حوالے سے کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد اسے گندم اور سویابین کی فصلوں پر آزمایا جائے گا۔ اس تحقیقی کیلئے فنڈ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن اور برطانوی حکومت دے رہی ہے۔