Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیٹ اور میگھن کا جھگڑا ختم نہیں ہوا

لندن ...برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ مدلٹن اور میگھن مارکل باہمی تعلقات کی کشیدگی کی افواہوں کی زد میں ہیں۔ کرسمس پر یہ افواہیں دم توڑتی نظر آئیں مگر شاہی خاندان کی یہ گھریلو جنگ کا تذکرہ پھر سے خبروں میں آنے لگا۔امریکی میگزین کے مطابق ڈچز آف کیمبرج کیٹ مدلٹن نے انکشاف کیا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی دیورانی میگھن نے ا نہیںشاہی خاندان میں اپنی حیثیت ان سے زیادہ اونچی کرنے کیلئے استعمال کیا ۔دوسری جانب میگھن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کیٹ کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا گیا۔واضح رہے گزشتہ سال شاہی خاندان میں چھوٹی بہو میگھن کی آمد کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے۔ شاہی خاندان کے حوالے سے اس طرح کی باتیں پہلے کبھی باہر نہیں آئیں اگر کبھی کوئی غلط خبر آئی بھی تو اس کی فوری تردید کی گئی۔

شیئر: