Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی مینڈیٹ ،جعلی نوٹیفیکیشن

   اسلام آباد... مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اور سابق وزیراطلاعات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ لگتا ہے حکومت جعلی نوٹیفیکیشن جاری کررہی ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا بطور وزیر اعظم نوٹیفکیشن ہوا یا نہیں؟ وزیر اعظم اپنا، وزرا اور معاونین کے نوٹیفکیشن بھی قوم کے سامنے لائےں ۔کابینہ میں بغیر نوٹیفکیشن جو لوگ بیٹھ رہے ہیں اسکی بھی تحقیقات ہونا چاہئیں۔ جمعہ کو ترجمان مسلم لیگ (ن) نے ویڈیو بیان میں کہاکہ جیسے حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ویسے ہی انکے نوٹیفیکیشن ہیں۔ وزیر اطلاعات ٹو ئٹ پر بتاتے ہیں فرخ سلیم معیشت پر ترجمان ہونگے۔ اسی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرکے دوسری ٹو ئٹ میں لکھاکہ فرخ سلیم ہمارے ترجمان نہیں تھے۔ فرخ سلیم نے معاشی پالیسی پر سوال اٹھائے تو یوٹرن لے لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ میں بغیر نوٹیفکیشن جو لوگ بیٹھ رہے ہیں اسکی بھی تحقیقات ہونا چاہئیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم ایسے لوگوں کو کابینہ اجلاس میں کیوں بیٹھنے دے رہے ہیں؟ ۔
 

شیئر: