عدن ۔۔۔ امریکہ نے اپنے جنگی جہاز ”کول “ پر حملہ آور جمال البدوی کو ڈرون کے ذریعے یمن میں ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے 8جنگجو 2فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ان میں سے ایک امریکی ڈرون نے البیضاءصوبے میں کیا تھا جس میں جمال البدوی مارا گیا۔ یہ 2000ءکے دوران عدن کے ساحل پر لنگر انداز امریکی جنگی جہاز ”یو ایس ایس کول“ پر حملہ آوروں میں سے ایک تھا۔ دوسرا حملہ عرب اتحاد برائے یمن کے جنگی طیاروں نے شبوة صوبے میں کیا۔ جس میں القاعدہ کے7جنگجو مارے گئے۔ حملہ شبوة سے 80کلو میٹر کے فاصلے پر اچانک کیا گیا۔ اس میں ایک سرکاری فوجی جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔