ایران کی تخریبی پالیسی پر تماشائی نہیں بنے رہیں گے، پومپیو
واشنگٹن۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ انکا ملک ایران کی تخریبی پالیسی پر ہاتھ باندھے نہیں کھڑا رہیگا۔پومپیو نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ بیلسٹک میزائل داغنے والی اشتعال انگیز پالیسی پر نظرثانی کرے۔ اس سلسلے کی تمام سرگرمیاں بند کردے۔ وگرنہ اسے مزید اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑیگا۔ پومپیو 12دسمبر 2018ءکو ایران پر یہ الزام لگا چکے ہیں کہ وہ میزائل پروگرام کی صورت میں اقوام متحدہ کی عالمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو چیلنج کررہا ہے۔