انضمام کا تجربہ کامیاب رہا ، ارون جیٹلی
نئی دہلی۔۔۔ حکومت نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے بینکوں کے انضمام کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ اس طریقے میں یہ یقینی بنایا جائیگا کہ اس کی وجہ سے کسی بھی فریق کو کوئی نقصان نہ ہو۔ وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں سرکاری شعبہ کے 21بینک ہیں اور ان میں سے 11بینک قرض دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔اس صورت حال کی وجہ سے یہ بینک مقابلے میں کھڑے نہیں ہوپارہے ہیں اس لئے کمزور بینکوں کا مضبوط بینکوں میں انضمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔