Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور فلموں میں آنے سے قبل بھاری بھر کم تھیں

    بالی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کی عمر میں فرق کوئی نئی بات نہیں اور اس معاملے پر بہت بحث بھی ہوچکی ہے۔بعض اداکارائیں متعدد بار اس معاملے پر بات کر چکی ہیں کہ اداکاراو¿ں کو شادی کے بعد یا پھر 40 سال کے بعد ہیروئن کا کردار نہیں دیا جاتا۔یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ سلمان خان جیسے 53 سالہ اداکار یا پھر اکشے کمار جیسے 51 سالہ اداکار آج بھی خود سے 20 سے 25 سال کم عمر اداکاراو¿ں کے ہیرو بنتے ہیں۔ایسا ہی کچھ 53 سالہ سلمان خان نے بھی کیا اورانہوں نے 1994 میں معصوم بچی کی حیثیت سے ملنے والی کرینہ کپور کے ساتھ 2005 میں فلم ’کیوں کہ‘ میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا۔سلمان خان اور کرینہ کپور کی عمر میں اگرچہ 15 سال کا فرق ہے تاہم کرینہ کپور سلمان سے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کی شوٹنگ کے دوران ملاقات کر چکی تھیں۔حال ہی میں کرینہ کپور کے بچپن کی تصاویر ایک ہندوستانی جریدے نے شائع کی ہیںجو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر میں کرینہ کپور کو معصوم بچی کے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ کرینہ کپور فلموں میں آنے سے قبل کئی دیگر اداکاراو¿ں کی طرح بھاری بھر کم تھیں۔

َ

شیئر: