Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک : اسکولوں میں اسمبلی بند

تبوک ۔۔ ۔ محکمہ تعلیم تبوک نے سخت موسمی حالات کے پیش نظر دوسرے تعلیمی سیشن کے دوران صبح کے وقت اسکولوں میںہونے والی اسمبلی پر پابندی لگادی۔ محکمہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں بتایا ہے کہ تبوک ریجن کے تمام اسکولوں میں شدید سردی کے باعث صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوگی۔ یہ پابندی طلباءو طالبات کے اسکولوں کے ساتھ نرسری کی کلاسوں کیلئے بھی ہوگی۔ششماہی تعطیلات کے بعد اتوار سے تبوک ریجن میں 1200سے زیادہ اسکولوں میں 2لاکھ طلباءو طالبات نے تعلیم کا آغاز کردیا۔
 

شیئر: