نقلی نوٹ کا کاروبار کرنے والا گروہ گرفتار
لکھنؤ۔۔۔ مشرقی یوپی کے ضلع بلیا میں جو بہار سے ملحق ہے آج ایک ایسے گروہ کو پکڑا گیا ہے جو نقلی نوٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ اس گروہ کے سلسلے میں بلیا پولیس نے انکشاف کیا کہ اس گروہ کا تعلق بہار کے نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ سے ہے جو وہاں سے جعلی نوٹ لاکر نہ صرف یوپی بلکہ دہلی نوئیڈا ، غازی آباد ، بنارس اور الٰہ آباد میں آدھے داموں پر فروخت کرتا ہے ، چونکہ آج کل الٰہ آباد اور پریاگ راج میں سنگم پر کمبھ کا میلا لگا ہوا ہے جہاں ملک کے کونے کونے سے لوگ آر ہے ہیں ایسے میںجعلی نوٹ کا دھندا بھی عروج پر ہے اس گروہ نے بتایا کہ وہ یہاں سے جعلی نوٹ بنارس اور کمبھ میلے میں بھی سپلائی کرتے ہیں۔