Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکری نہیں آتی تو کیوں کرتے ہو،زرداری

 
بدین... سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر آپ کو یہ نوکری نہیں آتی تو یہ کیوں کرتے ہو۔ضلع بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ مجھے کرکٹ نہیں آتی اس لئے میں نے نہیں کھیلی۔ میں نے سیاست کو سیکھا ہے اور اسی لئے میں سیاست کر رہا ہوں۔ سیاست کی استاد بینظیر بھٹو ہیں،میں نے ان سے سیکھا۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ 90 بلین ڈالر تھی۔ 50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا۔ اب اسٹاک مارکیٹ میں40 بلین ڈالر رہ گئے۔ حکمرانوں نے کشکول لیا ہوا ہے۔ زرداری نے کہاکہ دل چاہتا ہے کہ مادری زبان میں بات کروں لیکن اسلا م آباد والے اندھے، گونگے اور بہرے ہیں۔مجھے اردو میں بات کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ کچھ سمجھ لیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھ پر الزام لگاو کہ میں نے تمام صوبوں کو حق دیا۔ پختونوں کو حق دیا ہے ، کیس چلاو اور پھانسی چڑھادو، مجھے قبول ہے لیکن بکری شکری کا ڈرامہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری قبر تک نبھاتے رہیں گے۔ بی بی اور ذوالفقار علی بھٹو کا مشن آگے لے کر جاناہے۔زرداری نے کہا کہ اس وقت پورے سندھ کو پانی کمی ہے۔ اس کے ساتھ سمندر ہماری زمینوں کو کھا رہا ہے۔ کھارے پانی سے زمینیں تباہ ہو رہی ہیں۔ ہماری رگ رگ میں جمہوریت ہے۔ اس لئے ہمیں پتہ ہے لوگوں کو کیا چاہئیے۔

شیئر: