کویت ۔۔۔ کویتی اخبارات ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔ ہفتے کے روز سے فیصلے پر عملدرآمدشروع کردیا گیا۔ یہ فیصلہ القبس، الرای، الجریدہ اور الانباءاخبارات نے دسمبر 2018ءکے آخری ایام میں کیا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ 5جنوری سے ہر ہفتے اخبارات بند رکھے جائیں گے۔ اخراجات میں اضافے اور اشتہارات کی آمدنی میں کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ کویتی اخبارات نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہر جریدہ ہفتے کے ساتوں روز ویب سائٹ پرخبریں جاری کرتا رہیگا۔القبس نے اطلاع دی ہے کہ وہ 24گھنٹے ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرتا رہیگا۔ فروری سے ہفتے کو اخبار بند رہیگا۔