Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی کانکنی میں ایک اور حادثہ، 2مزدور ہلاک

میگھالیہ۔۔۔ یہاں کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 15 مزدورلاپتہ جبکہ کانکنی کے دوران چٹان میں دب کر 2 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق یہ غیر قانونی کوئلے کی کان تھی جہاں تقریباً 15 مزدور کوئلہ نکالنے کے کام میں مصروف تھے۔ مشرقی جینتیا ہلز پولیس نے بتایا کہ کوئلہ نکالنے کے دوران ایک چٹان اُن پرآگری جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ روز ای جی ٹی کورٹ نے میگھالیہ میں غیر قانونی کانکنی روکنے میں ناکام ریاستی حکومت پر 100 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کسانہ کان میں چل رہے ریسکیو آپریشن کے سلسلے میں سخت ناراضی کا اظہار کیااورمزدوروں کو بچانے میں ہونیوالی تاخیر پر ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند:ڈاکخانوں میں موجود 9395کروڑ روپوں کا کوئی وارث نہیں

شیئر: