Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جنگ، امریکی اور چینی نمائندوں کی ملاقات

بیجنگ۔۔۔ امریکی اور چینی مذاکرات کاروں نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی اختلافات کو دور کرنے کی خاطر ایک معاہدہ کرنے کے اعلان کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں کی یہ پہلی دوبدو ملاقات تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کو ختم کرتے ہوئے دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ اس عرصے میں امریکا اور چین ایک دوسرے درآمدی مصنوعات پر کئی بلین ڈالرز کے اضافی محصولات عائد کر چکے ہیں۔
 

شیئر: