Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں کو 10 فیصدریزرویشن دینے کا فیصلہ

نئی دہلی۔۔۔۔مودی حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل بڑا  فیصلہ کرتے ہوئے غریب سورنوں اور اقتصادی طور پسماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی شعبوں میں 10فیصد ریزرویشن کی پیشکش کو منظور ی دیدی ۔ پیر کو مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس بل کو منظورکیا گیا۔مرکزی حکومت ریزرویشن کے اس نئے فارمولے عملدرآمد کرنے کیلئے ریزرویشن کا کوٹا بڑھائے گی۔واضح ہوکہ ہندوستانی آئین میں اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کی کوئی سہولت نہیں۔ذرائع کے مطابق ریزرویش کا کوٹہ موجود49.5فیصد سے بڑھاکر 59.5فیصد کیا جائیگا۔ اس میں 10فیصدی کوٹااقتصادی و معاشی بدحالی کے شکار افراد کیلئے ہوگا۔سماجی انصاف کے مرکزی وزیر وجے سانپلا نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ جن کی سالانہ آمدنی 8لاکھ روپے سے کم یا 5ایکڑ سے کم زرعی زمین ہے انہیں ملازمت اور تعلیم میں 10فیصد ریزرویشن حاصل ہوگا۔ ریزرویشن کی سہولت سے تمام سورن سماج،برہمن اوربنیا برادری کے علاوہ عیسائی اور مسلمان بھی فیضیاب ہونگے۔ذرائع کے مطابق حکومت ریزرویشن کے لئے سرمائی اجلاس کے آخری دن یعنی کل آئینی ترمیم بل لا سکتی ہے۔ جس کیلئے اسے آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 میں ترمیم کرناپڑے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہندوستان کا سب سے قدیم مقدمہ کولکتہ ہائیکورٹ میں زیر التوا

شیئر: