چوہدری نثار،عمران خان کی تعریفیں کرنے لگے
اسلام آباد...سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ د ئیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آرہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ چوہدری نثار نے وزیر اعظم عمران خان کے امر یکی صدر دونلڈ ٹرمپ کو جراتمندانہ جواب کی تعریف کی۔ شیلٹر ہومز کے حکومتی پرا جیکٹ کو بھی لاجواب قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت با تیں کم اور کام پر توجہ زیادہ دے ۔ حکومت کو کارکردگی دکھانے کا پورا موقع ملنا چا ہئیے ۔ عمران خان کو غیر روایتی وزیر اعظم بننا چا ہئیے۔ انہوں نے مسلم ممالک سے ملنے والی امدادکا کر یڈٹ موجودہ حکومت کو د ینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں جاتا ۔دوست ممالک پاکستان کے ساتھ د یرینہ تعلقات کی وجہ سے مدد کررہے ہیں۔