Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی سزا معطلی اپیل پر عدالتی فیصلہ جاری

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سزا معطلی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فوری طور پر سماعت نہیں ہو سکتی۔ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں کی جا سکتی۔ نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔ قبل ازیں نیب عدالت نے 24 دسمبر کو نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔
 
 

شیئر: