سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کوچھٹی پر بھیجنے کا حکم منسوخ
نئی دہلی۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک کمار ورما کوچھٹی پر بھیجنے کے مرکزی ویجلنس کمیشن کے حکم کو منسوخ کر دیا۔چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پرمشتمل بینچ نے ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹر کا کام دوبارہ سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئےپالیسی ساز فیصلوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔بنچ کی جانب سے چیف جسٹس نے فیصلہ تحریر کیا تھالیکن آج چھٹی پر جانے کے باعث بنچ کے رکن جسٹس کول نے کورٹ نمبر ایک کی بجائے کورٹ نمبر 12 میں فیصلہ پڑھ کر سنایا۔