Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر افراد کےلئے پنجاب بھر میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کےلئے صوبے بھر میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کے لیے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی جن سے بے گھر افراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کےلئے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کےلئے خدمات انجام دینا ترجیحات میں اولین ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، ان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے ۔
 
 

شیئر: