Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وی وی آئی پی سیکیورٹی ،گورنر پنجاب پہلے نمبر پر

لاہور...صوبائی دارالحکومت لاہور میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پہلے نمبر پر آ گئے ۔ محکمہ داخلہ کی ایوان میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سیکیورٹی پر مجموعی طو رپر 111 پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔گورنر پنجاب کی ذاتی رہائش پر 2 جبکہ گورنر ہاوس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لئے کل 4 اہلکار تعینات ہیں ۔ا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ذاتی گھر پر ایک اہلکار ہے ۔ اسی طرح وفاقی وزرا ءشفقت محمود اور محمود سلطان کے ذاتی گھروں پر2 ،2اہلکار تعینات ہیں ۔ صوبائی وزرا یاسمین راشد، مراد راس،محمود الرشیداور میاں اسلم اقبال کے گھروں پر بھی 2 ،2پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

شیئر: