ویرات کوہلی کو عمران خان کی مبارکباد
اسلام ا ٓباد: وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ شکست دینے پر ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برصغیر کے کسی ملک کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا ہے اس تاریخی کامیابی پر کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں