’’امید ہے کہ وزیر اعظم ’’تاج محل ‘‘سے محبت کا سبق پڑھ کر جائیں گے‘‘،اکھلیش یادو
لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی عوامی ریلی سے خطاب کرنے کیلئے آج آگرہ پہنچے۔ انہوں نے 3907کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے وزیر اعظم مودی کو طنزیہ الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ’’امید ہے ملک کے وزیر اعظم ’’تاج محل‘‘ سے محبت کا سبق پڑھ کا جائیں گے اور اپنے آنند وہار کے بعد یہاں کے آس پاس کے آلو، گنے اور دھان کے کسانوں کے دکھ درد بھی انہیں یاد آئیں گے۔دہلی سے یوپی اتنا دور پہلے کبھی نہ تھاکہ اس کے بدحال کسانوں اور تاجروں کی ملک کے سرمور(حکمراں) کو خبر نہ ہو‘‘۔اکھلیش یادونے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فرصت کے لمحات گزارنے کی تصویر بھی ٹویٹر پر جاری کی۔انہوں نے جو تصویر شیئر کی اس میں وہ روایتی لباس کرتا پائجامہ کے بجائے ٹریک سوٹ میں نظر آرہے ہیں۔سامنے اہلیہ ڈمپل یادو ، بیٹا اور دونوں بیٹیوں سمیت تینوں بچے اپنے دلچسپی کے کاموں میں مگن ہیں۔