Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان کا گرل فرینڈپرہتھوڑے سے حملہ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں گرل فرینڈ پرہتھوڑے سے جان لیوا حملہ کرنیوالے نیشانت سینی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نیشانت بے روز گاری اورملازمت نہ ملنے کی وجہ سے وہ بیحد پریشان رہا کرتا تھا ۔بے روزگاری کی وجہ سے رفتہ رفتہ اس کی دوست نے بھی فاصلہ قائم کرلیا ۔اس کی بے رخی دیکھ کروہ طیش میں آگیااور جان سے مارنے کی سازش تیار کرلی۔اس نے اپنی دوست کو ہوٹل THE CLASSمیں آنے کی دعوت دی جہاں  اسے منانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر ہتھوڑے سے حملہ کردیاجس سے گرل فرینڈ شدید زخمی ہوگئی ۔لڑکی کی چیخ و پکار سن کر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورزخمی لڑکی کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا۔پولیس نے نیشانت کو گرفتار کرلیااور ہتھوڑے کی بابت تفتیش شروع کردی کہ اس نے کب اور کہاں سے خریدا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: بدمعاشوں نے نوجوان کو سرعام قتل کردیا

شیئر: