Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: بدمعاشوں نے نوجوان کو سرعام قتل کردیا

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے سبھاش پیلس علاقے میں آدھادرجن بدمعاشوں نے ایک نوجوان کوچاقوؤں کے وار سے ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ شانو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سبھاش پیلس علاقے کے جے بلاک میں رہتا تھا۔ پولس کنٹرول روم کو جے بلاک میں واقع پارک میں شانو کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم شانو کے اہل خانہ اُسے لیکر مہاویر اسپتال پہنچ گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکرسردخانے میں جمع کرادی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوششیں شروع کردیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -امراوتی، اننت پور ایکسپریس وے منصوبہ جلد نافذ ہوگا

شیئر: