Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیژر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں 3ہیٹ ٹرک

کراچی: لیژر لیگ فٹبال چیمپیئن شپ کے پہلے 4میچوں میں3ہیٹ ٹرک ہوئیں جبکہ افتتاحی میچ میں حبیب یونیورسٹی نے ایچ ایف سی کو شکست دیدی۔ایونٹ میں 8 ٹیمیں لیگز کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔ لیژر لیگز کے زیراہتمام کھیلی جانے والی چیمپییئن شپ کے پہلے راونڈ میں حبیب یونیورسٹی نے ایچ ایف سی کو 4-1سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے مین آف دی میچ ابرار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔دوسرے میچ میں ایچ این ڈی نے گرینیڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-2سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کے عذیر نے ہیٹ ٹرک کی، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تیسرے میچ میں ری یونائیٹڈ کو کارڈوبا کے خلاف 4-1سے کامیاب حاصل ہوئی۔ جہانزیب کو ہیٹ ٹرک کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چوتھے اور آخری میچ میں ہزارہ اسٹرائیکرز کو حریف ڈورٹمنڈ کے مقررہ وقت پر گراونڈ میں نہ پہنچنے پر واک اوور کے ذریعے فاتح قراردیا گیا۔ حبیب یونیورسٹی کی کارپیٹ فیلڈ پر جاری چیمپیئن شپ میں 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ ہر ٹیم 7،7میچ کھیلے گی۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: