Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8ویں کلاس تک ہندی کی تعلیم لازمی ہوگی؟

نئی دہلی۔۔۔۔وزیرانسانی وسائل و ترقیات پرکاش جاویڈکر نےکہاکہ ہند ی زبان کی تعلیم 8ویں کلاس تک لازمی قراردینے کے سلسلے میں حکومت کی کوئی اسکیم نہیں ۔ انہوں نے نئی تعلیمی  پالیسی کے مسودے میں ہندی کو درجہ 8تک ضروری قراردیئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال اس طرح کا کوئی ارادہ نہیں۔جاویڈکرنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کسی بھی زبان کو لازمی قراردیئے جانے کا مشورہ نہیں دیا۔ میڈیا کے ایک گروپ کی جانب سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی وجہ سے اس سلسلے میں وضاحت کرنے ضرورت پیش آئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شہریت بل صرف آسام نہیں،پورے ملک کیلئے ہے،راج ناتھ

شیئر: