Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پر فرد جرم عائد

پشاور:  نیب عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر اور ان کے شوہر پر کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں کارکن بھی احتساب میں موجود تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت احتساب جج محمد اشتیاق نے کی۔ عدالت نے ارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیر پہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے 4 گواہان کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔ اس موقع پرمیڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرعاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا حکومت میں موجود کرپٹ عناصر پر نیب مہربان کیوں ہے؟ عوام جواب مانگ رہے ہیں ہمارے خلاف من گھڑت کیس کوریفرنس کے لیے منظور کردیا گیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ایل ڈی اے کیس کو ختم کردیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ نیب دہرے معیار کو ترک کرکے قانون کے مطابق احتساب کرے۔ اگر میں ایک خاتون خود احتسابی کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتی ہوں تو انصاف کی چھتری تلے چھپے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک خود احتسابی کے لیے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایک دن آئے گا جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی‘ چیف جسٹس

شیئر: