Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل کا ٹی وی شو سپرہٹ

ہندوستانی کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں اپنا ٹی وی شو دوبارہ شروع کیاہے جسے ناظرین میں بے حد مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے نئے شو نے حال ہی میں میڈیا ریٹنگ کے ریکارڈتوڑدیئے۔ شو کو سب سے زیادہ ٹی آر پی ملی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کپل کے شو کی پہلی قسط نشر ہوئی جس میں اداکار رنویر سنگھ پہلے مہمان تھے ۔اس شو کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ امکان ہے کہ کپل اپنا کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرکے ایک بار پھر نمبر ون پروگرام دینے والے میزبان بن جائیں گے۔

شیئر: