Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میٹرو میں سرپر آنچل اورگودمیں بچہ لئے چوری کرنے والی عورتیں گرفتار

نئی دہلی۔۔۔ دہلی میٹرومیں چوریاں روکنے کیلئے سی آئی ایس ایف نے خصوصی مہم چلا رکھی ہے جس کے بعد2017ء کے مقابلے  2018میں چوری کی وارداتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ۔ میٹرو میں 2017ء میں 1392چوری کے کیس جبکہ 2018ء میں  497واقعات درج کئے گئے۔2017ء کے مقابلے 2018ء میں چوری کرنیوالی عورتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔2017ء میں پاکٹ مار عورتوں کی تعداد 85فیصد تھی جبکہ 2018ء میں 94فیصد تک پہنچ گئی۔اسے دیکھتے ہوئے سی آئی ایس ایف نے مسافروں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔افسران نے بتایا کہ مرد چور اکثر عورتوں کے کپڑے پہن کر خواتین کی بوگی میں گھس جاتے ہیں کیونکہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ قیمتی چیزیں زیب تن کئے رہتی ہیں۔چور شلوار سوٹ پہنتے ہیں اور سر کو آنچل سے ڈھنک لیتے ہیں ۔ ان کے ہاتھ میں بچہ بھی ہوتا ہے جبکہ چور عورتیں بھی سر پر آنچل اور گود میں بچہ لئے بھیڑ بھاڑوالے اسٹیشن پر واردات کرکے آسانی سے فرار ہوجاتی ہیں۔سی آئی ایس ایف کی اطلاع کے مطابق 2018ء میں ہر ماہ تقریباً40چورعورتوں کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات : پتنگ بازی کیلئے چھتیں کرائے پردی جانے لگیں

شیئر: