ِکیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 100جھگیاں بھی خاکستر
نئی دہلی۔۔۔ دہلی کے کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اسکے بلند شعلوں نے قریب میں واقع تقریباً 100 جھگیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق تقریبا ً12بجکر 5 منٹ پر انہیں لکڑی کا خام مال رکھے جانے والی3 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ خام مال اور لکڑیوں میں پھیلنے کے بعدنزدیک کی جھگی بستی میں بھی پھیل گئی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیوں کی مدد لی گئی۔ آگ اتنی زبردست تھی کہ اس پر تقریباً 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا جاسکا۔واقعہ میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آتشزدگی کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔