Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلند شہر میں ہونیوالے تشددکا کلیدی ملزم بی جے پی یووا مورچہ کا لیڈر گرفتار

بلند شہر ۔۔۔اتر پردیش پولیس نے گزشتہ دنوں بلند شہر میں ہونیوالے پرتشدد واقعات اور انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل کے ملزم اور بی جے پی یووا مورچہ رہنما شیکھر اگروال اور دیگر ملزمان کو ہاپوڑ سے گرفتار کرلیا۔واضح ہو کہ گزشتہ ماہ گئو کشی کی خبر کے بعد مشتعل ہجوم کے حملے میں انسپکٹر سبودھ کمار اور ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں اگر وال مبینہ طور پر عوام کو مشتعل کرنے میں پیش پیش تھا جس کی وجہ سے ہجوم نے انسپکٹر سبودھ کو قتل کرنے کے بعد پولیس چوکی اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کردیں۔مقامی بجرنگ دل لیڈر یوگیش راج بھی اس معاملے میں کلیدی ملزم ہے جسے پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کرلیا۔سجنے پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں 27نامزد اور50سے 60افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ان میں سے 35گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
 
مزید پڑھیں:- - -  -130سالہ مگر مچھ کی موت پر پورا گاؤں روپڑا

شیئر: