Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ

نئی دہلی۔۔۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا۔4 بڑے شہروں میں پٹرول 19 سے 20 پیسے اور ڈیزل 28 سے 30 پیسے مہنگا ہوا۔ دہلی میں پیٹرول 19 پیسے بڑھ کر 69روپے7پیسے اور ڈیزل 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 62روپے91 فی لیٹر ہو گیا۔تجارتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول74 روپے72 پیسے اور ڈیزل65روپے73 فی لیٹر ہو گیا۔ کولکتہ میں دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 71 روپے 20پیسے اور 64روپے58پیسے فی لیٹر رہے۔ چنئی میں پٹرول 71روپے67پیسے اور ڈیزل66روپے73 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:- - -  -2لڑکیاں اہل خانہ کونیند کی گولی کھلاکر دوستوں کے ساتھ فرار

شیئر: