قاہرہ ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ 13 اور 14فروری کے دوران ایران اور مشرق وسطیٰ پر پولینڈ میں بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ انہوں نے یہ اعلان جمعہ کو قاہرہ سے بحرین جاتے ہوئے کیا۔ وہ 3دن سے مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچے ہوئے تھے۔پومپیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ اردن، مصر ، بحرین ، امارات، سعودی عرب ، سلطنت عمان ، کویت او رقطر پروگرام میں شامل ہیں۔