Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں کی انتظامیہ یکساں نظام تعلیم کی مخالف ہے‘ وفاقی وزیر

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سمیت جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر گریجویٹ تعلیم بالغاں میں حصہ لے اور اسے یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کے خلاف نجی اسکولوں کی انتظامیہ آواز اٹھا رہی ہے جبکہ وفاق المدارس کے منتظمین نے یکساں نظام تعلیم کے لیے حکومت کی کاوش کو سراہا ہے۔
 

شیئر: