Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”فاروق ستار نے خود پاﺅں پر کلہاڑی ماری‘ اب اللہ اللہ کریں“

کراچی: شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اپنے منصب کا حق ادا نہیں کر سکا۔ ذرائع کے مطابق وسیم اختر نے شکوے کا اظہار کیا کہ ہمارے اختیارات محدود اور سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے عوام کی خدمت بہتر انداز میں نہیں کی جا سکی۔ ہمارے ہاتھ پیر باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وقت پر وسائل اور وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیکیج ملتے تو عوام کی خدمت زیادہ بہتر انداز میں کی جا سکتی تھی۔ سرکاری کوارٹرز خالی کرانے سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی، لہٰذا وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے، یہ ان کا حق ہے۔عدالت کا حکم ہے کہ وفاق سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کامعاملہ حل کرے۔ سرکاری کوارٹرز کے مکین 46 سال سے رہ رہے ہیں۔ متحدہ قومی کونسل کے قیام سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ فاروق ستار اب اللہ اللہ کریں۔ اب وہ وقت ختم ہوگیا، انہوں نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے۔ جو لوگ کام کر رہے ہیں فاروق ستار انہیں کام کرنے دیں۔
 
 

شیئر: