Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ہر سال60ہزار بچے دل کے سوراخ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جواد علی

محض 8ہزار بچوں کا علاج ہو پاتاہے، آپریشن پر 4 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے
    الاحساء(ثناء بشیر ) پاکستان اوورسیرز فورم کے صدر جواد علی کا نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 50 سے60 ہزار نومولود دل کے سوراخ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن میں سے محض 8ہزار بچوں کا علاج ممکن ہو پاتا ہے جس کی بڑی وجہ اس کا مہنگا علاج ہے کیونکہ اس کے پیچیدہ علاج اور آپریشن پر 4 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک میڈیا فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مہنگا علاج ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچے موت کی نظر ہوجاتے ہیں مگر پاکستان میں درد دل رکھنے والوں کی کمی نہیں اور ایسے ہی انسانیت کی خدمت گاروں نے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں2013 سے اب تک تقریباً 13 سو سے زائد بچوں کے آپریشن مفت ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 2 سال سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سال کے 365دن( ہر روز) بچوں کے آپریشن کیے جائیں۔ اس حوالے سے پاکستان چلڈرن ہارٹ فائونڈیشن کی جانب سے لاہور میں ایک ایسا ہسپتال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں دل کے سوراخ کے حامل بچوں کو جدید طریقہ علاج سے صحت یاب کیا جائیگا۔ فائونڈیشن کے ساتھ معروف پاکستانی کرکٹر مصباح الحق کی جانب سے فائونڈیشن کے ساتھ جڑنے سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور بچوں میں دل کے سوراخ کے حوالے سے بھرپور انداز میں شعور بیدار کرنے کی مہم میں تیزی بھی آئی۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر مصباح الحق کے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:- - - - -الاحساء : سوق القیصریہ جشن، رنگارنگ تفریحی پروگرام

شیئر: