Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی اوربی ایس پی اتحاد سے نمٹنا آسان ہوگیا،وزیر اعلی یوگی

    لکھنؤ-----وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یوپی میں سماجوادی پارٹی اوربی ایس پی کا اتحاد سیاسی مفاد کے تحت کیا گیا ۔اب دونوں سے نمٹنا بی جے پی کے لئے آسان ہو گیاہے۔ لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو  اتحاد کے لئے جلد بازی تھی۔ بی ایس پی اگر اتحاد میں 10 سیٹیں بھی دیتی تو بھی ایس پی لینے کو تیار تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد یہ نہیں بتا رہا  کہ وزیر اعظم کے عہدے کا چہرہ مایاوتی ہوں گی یا ملائم سنگھ یادو؟ یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی اس بار بھی بڑی اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بچے کے گلے تک آنیوالے پھیپھڑے کا کامیاب آپریشن

شیئر: