Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہاءمیں شیشے کے 17 قہوہ خانے بند

ابہاء ۔۔۔۔ عسیر میونسپلٹی نے ابہاءشہر میں شیشے کے 17 قہوہ خانے بند کردیئے۔ وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب سے جاری کردہ حفظان صحت ضوابط کی پابندی نہیں کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق قہوہ خانوں کے کارکنان کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہیں تھے۔ ورک پرمٹ زائد لمیعاد ہوگئے تھے۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات نہیں تھے۔ عسیر کے میئر ڈاکٹر ولید الحمیدی نے کہا تھا کہ ایسے تمام قہوہ خانے بند کردیئے جائیں جہاں صفائی ستھرائی کا اہتمام نہ ہو اور ان کی شکل وصورت مقررہ طریقے کے مطابق نہ ہو۔ 

شیئر: