Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی کے میں جدید فی میل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری

پشاور: کے پی کے حکومت نے پشاور میں فی میل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حیات آباد میں 42 ملین روپے کی لاگت سے فی میل یوتھ سینٹر بنایا جائے گا جس میں جم، یوگا، اسٹیٹ آف دی آرٹ تھیٹر، روف ٹاپ کیفے، چلڈرن پلے ایریا، ٹیبل اینڈ بورڈ گیمز اور ورچول ای گیمز کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق فی میل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری یوتھ ڈیولپمنٹ کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر کھیل و سیاحت محمد عاطف کررہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اورڈائریکٹریوتھ افیئرز اسفندیارخٹک سمیت کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خصوصی افراد کےلئے یوتھ کارنیوال میں وہیل چیئرریس اورآرچری گیم خصوصی طورپرشامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: