Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان کو سکھر سے ملانے کیلئے موٹر وے آخری مراحل میں

ملتان: موٹر وے ایم فائیو پر 80 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جسکے بعد اےسے تعمیر کے آخری مراحل مکمل ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موٹر وے کے دونوں جانب باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کی ایک تعمیراتی فرم نے 392 کلو میٹر طویل 6 رویہ یہ سڑک تیار کر لی ہے جس میں 6 سروس ایریاز، 10 ریسٹ ایریاز، 10 فلائی اوورز اور 11 انٹر چینج مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ موٹر وے کو 2019ءکے اختتام پر ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں منصوبے کا آغاز 2014ءمیں ہوا تھا مگر اس پر باقاعدہ کام کا آغاز مئی 2016ءمیں شروع کیا گیا تھا۔ ملتان کو سکھر سے ملانے کےلئے تحصیل شجاع آباد، جلال پور، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد اور اوباڑو کا راستہ استعمال کیا گیا ہے ۔
 
 

شیئر: