Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے ہوشربا اخراجات سے بربادی

ریاض ۔۔۔ ایوان شاہی کے مشیر اور رکن سربرآوردہ علماءبورڈ شیخ عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ شادی کے ہوشربا اخراجات ہی دنیا بھر میں بربادی کا اصل سبب ہیں۔ انہوں نے شادی کے ہوشربا اخراجات کے سنگین خطرات سے خبردار کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ہزاروں لڑکیاں اور لڑکے اسی وجہ سے شادی سے بھاگنے لگے ہیں۔ یہ انحراف کا بہت بڑا سبب اور دنیا بھر میں بربادی کا بڑا محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہئے۔ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر اللہ ہمارا حساب لے گا۔ شادی میں زیادہ سے زیادہ آسانی باعث خیر و برکت بنتی ہے۔ایسی شادی جس میں فضول خرچی ہو اسکی ناکامی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
 

شیئر: