طائف ۔۔۔ طائف کی سب سے اہم اور بڑی سڑک پر 3ہفتے سے نامعلوم سبب سے پانی ابل رہا ہے۔ وادی وج روڈ پر گندے پانی کے ڈھکن کے دھانے سے پانی برابر ابل رہا ہے۔ متعلقہ ادارے ابھی تک اسکا سبب دریافت نہیں کرپائے۔ پورے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ گاڑیاں گندا پانی اچھالتے ہوئے گزر رہی ہیں۔ مقامی شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ یہاں نہ صرف یہ کہ بدبو ناقابل برداشت ہوگئی ہے کیڑے مکوڑے بھی کثیر تعداد میں نظر آنے لگے ہیں۔3ہفتے تک مسئلہ حل نہ کرنا تعجب انگیز ہے۔ سڑک کا تارکول بھی اکھڑنے لگا ہے۔