Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا :گیس لیکیج سے 35 طلبا ءسمیت 43 افراد اسپتال منتقل

مانٹریال۔۔۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں پرائمری ا سکول میں کاربن مونوآکسائیڈ گیس لیکج کے واقعہ کے باعث 35 طلبا سمیت 43 افرادکو ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ مانٹریال کے فائر بریگیڈ کے سربراہ فرانسس لیڈک نے کہا ہے کہ شہر کے لاسلّے بارو علاقے میں ڈیکا ورس پرائمری سکول میں خرابی کے باعث ہیٹنگ سسٹم سے مبینہ طور پرکاربن مونوآکسائیڈ گیس کی لیکج سے اسکول میں بہت طلباء اور ملازمین کی حالت غیر ہو گئی جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

شیئر: