Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے بیگ چوری کرنیوالا گرفتار

ریاض۔۔۔دبئی کسٹم حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے بیگ چوری کرنے والے ایک عرب شہری اور اس کی شریک کار خاتون کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کسٹم کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے بیگ گم ہونے کی متعدد اطلاعات پر انتظامیہ الجھن کا شکار ہوگئی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ کوئی نہ کوئی مسافر بیگ چوری میں ملوث ہے۔ فوراً ہی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ 20 ہزار مسافروں میں سے 10 مسافر مشکوک قرار دیئے گئے اور آخر میں جاکر ایک عرب مسافر کی بابت شکوک و شبہات یقین میں تبدیل ہوگئے۔ اس کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی۔ بالآخر اسے گرفتار کرلیاگیا۔ وہ ایک ایئرپورٹ سے دوسرے ایئرپورٹ آتا جاتا رہتا اور قیمتی اشیاء والے بیگ تاک کر اٹھا لے جاتا تھا۔ اس کے قبضے سے تین ایسے بیگ برآمد ہوئے جن پر کوئی ٹیگ نہیں تھا۔ ان میں قیمتی ملبوسات اور دیگر اشیاءموجود تھیں۔ اس نے اقرار کیا کہ واردات میں اس کا تعاون ایک خاتون کررہی تھی۔ خاتون مسافر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی جس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ایئرپورٹ سے بیگ نکالنے میں تعاون دینے پر معقول معاوضہ ملتا تھا۔ 

شیئر: