Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانسی کے قدرتی علاج

کھانسی ایک  کامن مسئلہ ہے جو بچوں اور بڑوں کو یکساں متاثر کرتا ہے .  کھانسی کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں  کامن کولڈ ، الرجی ، فلو ، وائرل انفیکشن ،  اسموکنگ ، ٹی بی ، دمہ ، پھیپھڑوں کا سرطان  اورماحولیاتی وجوہات شامل ہیں .  شدید کھانسی کی صورت میں فوراً  ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے تاہم موسمی اثرات کے سبب ہلکی کھانسی کی صورت میں بااثرقدرتی نسخے موجود ہیں جو کھانسی سے آرام دلانے میں مفید ثابت ہوتے ہیں . 
شہد کھانسی اوربلغم دورکرنےکے لیے بہترین قدرتی علاج ہے .  یہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی آکسیڈنٹس اور مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے کی خصوصیات کا حامل ہے .  سینے کےانفیکشن اور کھانسی کے علاج کے لیے شہد  آزمودہ اور بااثر دوا ہے .  
ادرک کھانسی میں آرام فراہم کرنے والی ایک اور قدرتی دوا ہے .  یہ اینٹی انفلامیٹری ، اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی وائرل  اور کھانسی کو دبا دینے کی خصوصیات سے بھرپور ہے .  یہ مدافعاتی نظام کو مضبوط بنا کر  صحت و تندرستی فراہم کرتا ہے . 
نمک کے پانی کے غرارے کھانسی ، گلے کی خراش اور بلغم  سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتے ہیں . نیم گرم  نمکین پانی سینے میں جمے بلغم کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے اور گلے کی تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے . 
تلسی کھانسی کے سیرپ اور ادویات کا اہم جزو ہے .  یہ کھانسی سمیت بہت سی بیماریوں مثلاً  معدے میں درد ،  سردرد ، ورم ، ملیریا اور امراض قلب  کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے .  تلسی کے پتوں سے حاصل ہونے والا تیل درد اور دمہ دور کرنے میں مدد دیتا ہے . 
 

شیئر: