Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبسڈی ختم ہونے سے حج کے اخراجات میں کمی آئی ، وزیر اقلیتی امور

نئی دہلی۔۔۔۔۔ مرکزی وزیراقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاہے کہ حج کے عمل کو آن لائن اور ڈیجیٹل کرنے سے حج کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے آج یہاں حج کے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔نقوی نے کہاکہ  حج کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے کیلئے وزارت انتہائی دلچسپی سے کام کررہی ہے ۔ انہو ں نےبتایاکہ حج امور پہلے وزارت خارجہ کے تحت تھےاب وزارت اقلیتی امور کے ماتحت کردیئے گئے۔ حکومت کی جانب نئے دفترکی منظوری کے بعدآج اس کا افتتاح کیا گیا ۔انہوں نے  سبسڈی ختم ہونے سے حج کے اخراجات میں کمی آئی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کل 1300خواتین نے بغیر محرم کے حج کی سعادت حاصل کی تھی امسال  2340خواتین بغیر محرم حج ادا کرینگی۔ان خواتین کا تعلق ملک کے مختلف مقامات سے ہےجب کہ گزشتہ سال تقریباً تمام خواتین کا تعلق کیرلہ سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ایسی خواتین کو قرعہ اندازی سے مستثنی رکھا جائےگاجو بغیر محرم سفرحج پر روانہ ہونے کی خواہشمند ہونگی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک لاکھ 75ہزار 25ہندوستانی بغیر سبسڈی کے حج پر گئے جن میں 48فیصد خواتین شامل تھیں۔انہوں نے کہاکہ حج پر لگنے والا جی ایس ٹی کو 18فیصد سے کم کرکے5 فیصد کردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے تقریباً 11ہزار روپے تک فی عازم حج کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر سے جانے والے عازمین حج کو 11377روپے بچت ہوگی جب کہ حیدرآباد سے جانے والے کو 7204روپے کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:- - - - -ای کمپنیاں جلد ڈرون کے ذریعے گھروں پر سامان پہنچائیں گی

شیئر: