کراچی: ڈمپر دکان میں گھس گیا، ایک ہلاک
کراچی۔۔۔ کراچی کے علاقے اورنگی گلشن بہار میں ڈمپر دکان میں گھس گیا جس سے دکان میں کام کرنے والا ملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کی نعش اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔